لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالتیں کتنی بے بس ہیں، اس کا اندازہ اس سے لگا لیں کہ پھر شہبازشریف سینئر اور جونیئرکی ضمانتوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
ٹویٹ میں فواد چودھری نے مزید کہا کہ وہ مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے تھے۔ کرائم منسٹر ایک ماہ کی حکومت میں چوتھے غیرملکی دورے پر ہیں۔ ایسےمجرم کو جو عبوری ضمانت پر ہے دنیا کیا عزت دے گی۔
عدالتیں کتنی بے بس ہیں اس کا اندازہ اس سے لگا لیں کہ پھر شہبازشریف سینئر اور جونیئرکی ضمانتوں پر کوئ کاروائ نہیں ہوئ وہ مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے تھے،کرائم منسٹر ایک ماہ کی حکومت میں چوتھے غیرملکی دورے پر ہیں ایسےمجرم کو جو عبوری ضمانت پر ہے دنیا کیا عزت دے گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 15, 2022