بولان: ریلوے پل منہدم ہونے سے معطل ہونیوالی ٹرین سروس3 ماہ بعد بحال

Published On 20 November,2022 12:27 pm

بولان: (دنیا نیوز) مون سون بارشوں اور سیلاب سے بولان میں ریلوے پل منہدم ہونے کے باعث معطل ہونیوالی ٹرین سروس3 ماہ بعد بحال ہوگئی، جعفر ایکسپریس170 سے زائد مسافروں کو مچھ سے لیکر پشاور روانہ ہوئی ہے۔

بولان کے علاقے ہرک کے قریب ریلوے پل کا ایک حصہ منہدم ہونے سے بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس 25 اگست کو معطل ہوگئی تھی، تین ماہ بعد ٹرین سروس مچھ سے بحال کر دی گئی ہے۔

کوئٹہ سے مچھ تک 170 سے زائد مسافروں کو9 کوچز کے ذریعے مچھ تک پہنچایا گیا، مچھ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس10 بوگیوں پر مشتمل ہے۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال نہیں ہوگی اس وقت تک کوئٹہ اور مچھ کے درمیان شٹل سروس چلائی جائے گی۔
 

Advertisement