اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر دینے کا فیصلہ کر لیا، یہ رقم ایمرجنسی، زراعت اور ہاؤسنگ ریلیف کیلیے فراہم کی جائیگی۔
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کیساتھ اجلاس میں عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر برائے پائیدار ترقی جان اے رومی نے کہا کہ عالمی قرض دہندہ ادارے کے بورڈ کا اجلاس دسمبر میں ہوگا جس سے منظوری کے بعد فنڈز جاری کیے جائیں گے۔
اجلاس میں طارق بشیر چیمہ نے بتایا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں کسانوں کا بھاری نقصان ہوا ہے، ہم غریب کسانوں کی معاونت اور بحالی میں مدد کیلیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔