پاکستان ریلویز کیلئے 46 نئی کوچز کی کھیپ کراچی پہنچ گئی

Published On 27 November,2022 11:37 am

کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان ریلویز کے لیے درآمد کی جانے والی 46 نئی کوچز کی کھیپ کراچی بندرگاہ پہنچ گئی۔

زرائع کے مطابق چائنا سے منگوائی گئی کھیپ میں 45 کوچز، ایک بریک وین شامل ہے، درآمد کی جانے والی 230 کوچز کے معاہدے کی پاکستان پہنچنے والی یہ پہلی کھیپ ہے۔

کوچز سے لدا بحری جہاز کراچی پورٹ پر لگادیا گیا، نئی کوچز اور انجن کی آمد سے مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں گی۔
 

 

 
Advertisement