کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس حادثے کا شکار

Published On 10 January,2023 02:17 am

سکھر : ( دنیا نیوز ) کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی روہڑی ریلوے سٹیشن کے قریب ٹریک سے اتر گئی جس کے باعث کراچی سے لاہور جانے والا اپ ٹریک بند کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹریک کی بحالی کیلئے امدادی کام جاری ہے جبکہ ٹریک کو جلد بحال کر لیا جائے گا۔

Advertisement