ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے خیبرپختونخوا میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ قائم

Published On 14 February,2023 10:43 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ریلیف فنڈ قائم کر دیا۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی ہدایات پر چیف منسٹر ریلیف فنڈ قائم کیا گیا،ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کرانے کیلئے بینک آف خیبر میں خصوصی اکاؤنٹ کھول دیا گیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان نے کہا کہ زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے اکاؤنٹ نمبر 2008992129 میں عطیات جمع کرائے جا سکتے ہیں، مخیر حضرات دل کھول کر اس ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کرائیں۔
 

Advertisement