لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان میں موجود ترکیہ اور شام کے سفیروں کو فون کیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی گفتگو میں سفیروں سے ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ، افسوس اور دونوں ممالک کی حکومتوں، عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے زلزلے میں زخمی ہونے والے ترک اور شامی شہریوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی، اس دوران ترک اور شامی سفیروں کی جانب سے ہمدردی اور حمایت کے اظہار پر چیئرمین تحریک انصاف کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔