اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی تک ترک بھائیوں کی امداد جاری رہے گی۔
شہباز شریف نے ترکیہ کےسفارت خانے میں تعزیتی دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکیہ کے بھائیوں کی امداد کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، انہوں نے قیمتی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اسلام آباد میں ترکیہ کے سفارتخانے میں تعزیتی دورے پر گفتگو کر رہے ہیں https://t.co/meu3ZmhYCB
— PML(N) (@pmln_org) February 13, 2023
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ حکومت نے پاکستان میں زلزلے کے دوران پاکستان کی بھرپور مدد کی، پاکستان سے بھی امدادی سامان ترکیہ بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے، ہماری تمام تر ہمدردیاں ترک بھائیوں کےساتھ ہیں۔
دورے کے دوران وزیر اعظم نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے، اس موقع پر ترکیہ کے سفیر نے کہا کہ مشکل وقت میں سپورٹ پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے اسلام آباد میں ترکیہ سفارت خانے کے دورے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ساتھ تھے، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ترکیہ کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔