اٹک کے قریب مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی، گاڑیوں کی آمد و رفت تاخیر کا شکار

Published On 24 January,2023 09:28 pm

اٹک: (دنیا نیوز) جنڈ ریلوے سٹیشن کے قریب مال گاڑی کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت تاخیر کا شکار ہو گئی۔

مال گاڑی کو حادثہ بوگی کے پہیے (ویل) کے کھلنے کی وجہ سے پیش آیا، ریلوے ٹریک بند ہونے سے پیسنجر ٹرینوں کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق ریلوے ٹریک پر امدادی کام جاری ہے، بوگی کو ٹریک سے ہٹا دیا گیا، ٹریک کو آمد و رفت کے لیے کلئیر کیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement