لاڑکانہ: (دنیا نیوز) فیصل آباد سے سیہون شریف جانے والی خصوصی ٹرین سپرنگ کوائل ٹوٹنے کی وجہ سے حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کا بروقت علم ہونے پر ریلوے سٹیشن لاڑکانہ پر ہنگامی بنیادوں پر ٹرین کی بوگی نمبر 16 کے سپرنگ کوائل کا مرمتی کام جاری ہے، ایک گھنٹے کے اندر ٹرین کا مرمتی کام مکمل ہوجائے گا۔
مزید برآں لاڑکانہ ریلوے سٹیشن پر سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے سیہون شریف جانے والے زائرین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔