اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر اپنے تمام ملازمین کو تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کر دی۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق وزارت ریلوے نے پنشن اور تنخواہوں کی مد میں 6.5 بلین کی رقم جاری کی۔
پاکستان ریلوے کے ملازمین کی پنشن کی رقم 3.5 ارب اور تنخواہ کی رقم 3 ارب روپے ہے۔