پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کے روٹ میں تبدیلی کر دی

Published On 18 June,2023 09:18 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کے روٹ کو تبدیل کر دیا، روٹ تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شالیمار ایکسپریس اب یکم جولائی سے براستہ فیصل آباد کراچی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خسارے میں چلنے کی وجہ سے شالیمار ایکسپریس کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔