لاہور: (دنیا نیوز) نجی بینکوں نے 17 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ریلوے ملازمین کی پنشن روک دی۔
وزارت ریلوے کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کوائف کی عدم فراہمی کے باعث روکی گئی ہے، ریٹائرڈ ملازمین کو قوائد کے مطابق ہر سال مارچ اورستمبر میں کوائف جمع کرانے ہوتے ہیں۔
وزارت ریلوے نے ریٹائرڈ ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کوائف جلد از جلد جمع کرائیں تاکہ پنشن بحال ہو سکے۔