لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ، کراچی اور لاہور سے 3 سپیشل ٹرینیں چلیں گی جس میں پہلی عید سپیشل ٹرین کوئٹہ سے پشاور کیلئے 26 جون کو روانہ ہوگی جبکہ کراچی سے لاہورکیلئے عید سپیشل ٹرین 27 جون کو روانہ ہو گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ تیسری سپیشل ٹرین عید کے بعد 3جولائی کو لاہورسے کراچی کیلئےچلائی جائے گی ، عید سپیشل ٹرینیں 10 ،10 بوگیوں پرمشتمل ہوں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ائیر لائن پی آئی اے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا تھا۔