عید کے تینوں روز ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

Published On 24 June,2023 06:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ریلویز نے عید کے تینوں روز ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے تین دن تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 33 فیصد رعایت دی جائے گی، ریلوے انتظامیہ نے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کر دیا۔

کرایوں میں کمی کا اعلان وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر کیا گیا، عید کے تینوں دن تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ٹکٹوں پر رعایت دی جائے گی، رعایتی کرایوں کا اطلاق عید سپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔