لاہور: (دنیا نیوز) سابق سیکرٹری ریلویز محمد رفیق ڈوگر لاہور میں انتقال کر گئے۔
ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈبل ڈی مسجد فیز فور ڈی ایچ اے لاہور میں ادا کی جائے گی، جنازہ ان کی رہائش گاہ 302 ایف ایف گلی نمبر 9 ڈی ایچ اے فیس 4 سے اٹھایا جائے گا۔
مرحوم کا تعلق چیچہ وطنی سے تھا، وہ پاک ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی کے بنیادی رکن اور ڈوگر برادری کے اولین سی ایس پی آفیسرز میں سے تھے جو پاکستان ریلوے میں 22 گریڈ میں ریٹائرڈ ہوئے تھے۔