فیصل آباد: (دنیا نیوز) جڑانوالہ واقعہ میں مالی نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
اے ڈی سی ریونیو کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، کمیٹی کو 3 روز میں تخمینے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ریونیو ، ایکسائز اور میونسپل کارپوریشن کے افسران کمیٹی کے رکن مقرر کیے گئے ہیں، کمیٹی مقررہ معیاد میں گھروں اور دوسری املاک کے نقصان کا جائزہ لے گی۔