شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

Published On 17 August,2023 09:13 pm

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو مارے گئے۔

ڈی پی او شیخوپورہ زاہد مروت کے مطابق دھیر دے موڑ کے قریب ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لے کر آنے والے تاجر سے 12 لاکھ روپے لوٹ لئے، مزاحمت پر گولی مار کے زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں مارے گئے۔

زاہد مروت نے کہا ڈاکوؤں کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم برآمد کر لی۔