منڈی بہاوالدین: (دنیانیوز) منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں چک رائب میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ماں نے 2 بچوں کو زہر دے کر خود کشی کر لی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں دونوں معصوم بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ماں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مہوش زوجہ توقیر نے غربت سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کا اقدام اٹھایا ۔
پولیس کے مطابق بچوں میں 5 سالہ سبحان 7 سالہ سفیان شامل ہیں جبکہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔