پنجاب پولیس کے افسران کی ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز کے عہدوں پر ترقی

Published On 16 August,2023 11:13 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس کے متعدد افسران کی کو ایڈیشنل آئی جیز ڈی آئی جیز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔

وزیر اعلیٰ آفس میں ترقی پانے والے پولیس افسروں کو بیجز لگانے کی تقریب ہوئی، تقریب میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور آئی جی پنجاب کے ہمراہ پولیس افسروں کو پروموشن رینک کے بیجز لگائے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گریڈ 21 اور 20 میں پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کو مبارکباد دی۔

ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں مقصود الحسن، عبدالکریم، مرزا فاران بیگ، عمران ارشد، محمد ادریس احمد، محمد وقار عباسی اور محمد کامران خان شامل ہیں۔

ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران میں سہیل ظفر چٹھہ، علی ناصر رضوی، محمد ایاز سلیم، وقاص حسن، توصیف حیدر، کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک اور منتظر مہدی کے نام شامل ہیں۔

پولیس افسروں کے اہل خانہ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی، اس موقع پر بیجز لگاتے ہوئے اہل خانہ کو سٹیج پر بھی مدعو کیا گیا۔