اوکاڑہ پولیس کی کامیاب کارروائی، ڈکیت گینگ کے 3 کارندے گرفتار

Published On 16 August,2023 01:13 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 3 کارندے گرفتار کر لیے ہیں۔

ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ڈکیت گینگ کے گرفتار کارندوں میں بابر علی، عطاالقدوس اور ندیم عرف دیمی شامل ہیں، ملزمان درجنوں سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ڈکیتوں سے 8 لاکھ کی نقدی، زیورات اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں، ڈی پی او نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔