شجاع آباد میں متعدد افراد کو لوٹ لیا گیا، شہریوں نے 2 ڈاکوؤں کی درگت بنا دی

Published On 15 August,2023 03:13 am

شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد کے علاقے کھارا پل کے قریب ڈاکؤوں نے ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو گولیاں مار دیں۔

پل کھارا کے قریب گھات لگائے بیٹھے نقاب پوش ڈاکوؤں نے متعدد شہریوں کو ہزاروں روپے نقدی، موبائل اور تین موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو دبوچ کر درگت بنا ڈالی اس دوران ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔