اوکاڑہ: تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں بیوی جاں بحق، بچی زخمی

Published On 13 August,2023 04:36 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ اوکاڑہ کے علاقے سکھ پور کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

میاں بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔