چناب نگر : (دنیانیوز) تھانہ چناب نگر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او کے مطابق ڈکیت گینگ کارندے قتل، دوران ڈکیتی قتل، راہزنی سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مجرم اشتہاری تھے ، اشتہاری مجرمان قتل، ڈکیتی, راہزنی کے 20 سے زائد مقدمات میں مختلف اضلاع کو مطلوب تھے۔
گرفتار اشتہاری مجرمان میں ہمایوں خان اور جنید رمضان شامل ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری ہمایوں خان دوران ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث پایا گیا ، اشتہاری مجرمان کے قبضہ سے 11 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ۔
ڈی پی او کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر عمر فاروق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی ، اشتہاری مجرمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ، اہم انکشافات متوقع ہیں۔