اٹک : برساتی نالے میں ڈوب کر 2نوجوان جاں بحق

Published On 13 August,2023 09:18 am

اٹک: (دنیانیوز) اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاؤں ڈھاک میں دو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔

افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کو تعلق ڈھاک گاؤں سے ہے ۔ 

دونوں نوجوانوں کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈ منتقل کردی گئیں ۔