صادق آباد: (دنیا نیوز) پولیس نے راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے والا سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم 3 روز قبل لغاری کالونی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرکے فرار ہو گیا تھا، ویڈو وائرل ہونے پر پولیس مدعیت میں ملزم کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔
ڈی پی او صادق آباد رضوان عمر گوندل کاکہنا ہے کہ سیف سٹی ، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کے چہرے کی شناخت کی گئی جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے۔
ڈی پی او نے مزید بتایا کہ 24 گھنٹے کی طویل جدو جہد کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
رضوان عمر گوندل کا کہنا تھا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ، ایسے مجرم معاشرے کا ناسور ہیں، عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔