جھنگ روڈ پرکیری ڈبہ درخت سے ٹکراگیا، خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

Published On 17 August,2023 09:34 am

جھنگ : (دنیانیوز) جھنگ روڈو سلطان لیہ روڈ پر کیری ڈبہ درخت سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دوزخمی دم توڑ گئے ۔

ریسکو کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا ، حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو 18 ہزاری منتقل کردیا گیا جہاں دو زخمی جانبر نہ ہوسکے ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق جھنگ کیری ڈبہ میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں ، جاں بحق افراد کی نعشیں ہسپتال میں موجود ہیں ۔

ریسکیو کے مطابق کیری ڈبہ کے مسافر اسلام آباد سے کوٹ ادو جارہے تھے ۔