کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی ، اقدام قتل کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

Published On 17 August,2023 08:44 am

کراچی: (دنیانیوز) کاؤنٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ شعبہ تفتیش نے کراچی کے علاقے ملیر ندی زد مگسی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب ملزم گرفتارکرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم شیر محمد عرف بابا شہروز کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزم نےجون 2023میں آسوگوٹھ ملیرمیں فائرنگ کرکےاللہ بخش نامی شخص کوزخمی کیا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم2020 میں بھی ساجد نامی شہری کوفائرنگ کرکےزخمی کرنے کے مقدمےمیں مطلوب تھا، فائرنگ کے دونوں واقعات کےمقدمات تھانہ ملیرسٹی میں ملزم کیخلاف درج ہیں ۔

حکام سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ  ملزم نےمخبری کےشبے میں ایک شخص کوقتل کرنےکا منصوبہ بھی بنایاہواتھا، ملزم شیر محمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، مزید تفتیش جاری ہے ۔