ڈاکوؤں نے بچوں کو سکول چھوڑنے جانے والے والد کو لوٹ لیا

Published On 16 August,2023 04:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکوؤں نے بچوں کو سکول چھوڑنے جانے والے والد کو لوٹ لیا۔

جوہر ٹاؤن میں احمد شاہد پیدل بچوں کو سکول چھوڑنے جارہا تھا، موٹرسائیکل سوار ڈاکو نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس ڈاکوؤں تک نہیں پہنچ سکی۔