انسانیت کا تقدس پامال، بااثر زمیندار نے ٹرالی وقت پر نہ بنانے پر کاریگر کو کتا بنا ڈالا

Published On 15 August,2023 08:08 pm

چنیوٹ: (دنیا نیوز) بااثر زمیندار نے ٹرالی وقت نہ بنانے پر انسانیت کا تقدس پامال کرتے ہوئے کاریگر کو گلے میں رسی ڈال کر کتا بنا کر کھیتوں میں گمایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بااثر زمیندار بھائی خان نے مستری اختر کو کتے کی طرح پانی بھی پلوایا، زمیندار کی طرف سے کتا بنانے اور پانی پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ ہرسہ شیخ میں پیش آیا ، ویڈیو میں گلے میں رسہ ڈالے مستری کو جانوروں کی طرح چلاتے اور پانی پلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مستری اختر کے مطابق زمیندار کی ٹرالی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بننے میں تاخیر ہوئی، ویڈیو میں زمیندار نے دھمکیاں لگائیں کہ اگر آٹھ دن میں ٹرالی نہ بنائی تو اس سے برُا حشر کرونگا۔