راولپنڈی: (دنیا نیوز) شہریوں کے ساتھ مالی فراڈ میں ملوث 8 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہباز قلندر، محمد یونس، خالد، ولید خالد، محمد، وحید، حسن جوئیہ کو لیہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم بینک کے نمائندے بن کر سادہ شہریوں کو کال کرکے بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا حاصل کرتے تھے۔
ملزموں نے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے بھاری رقوم ٹرانسفر کیں، ملزم ویزے کے اجرا کے نام پر بھی فراڈ کرنے میں ملوث تھے۔
ترجمان ایف اے نے مزید بتایا کہ ملزموں نے مخلف شہریوں سے 25 لاکھ روپے سے زائد کے فراڈ کئے، فراڈ سے حاصل کردہ رقوم 24 مختلف اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی گئیں، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔