کراچی : ڈی ایس پی کوموٹرسائیکل سوار ملزمان نے لوٹ لیا

Published On 13 August,2023 03:34 pm

کراچی : (ویب ڈیسک ) کراچی میں راشد منہاس روڈ پر نامعلوم ملزمان نے ڈی ایس پی اور ان کی فیملی کو لوٹ لیا۔

کراچی میں راہزنی و ڈکیتی کی واردتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، عام شہریوں کے ساتھ ساتھ خود پولیس بھی محفوظ نہ رہ سکی ۔

واقعے کے حوالے سے ڈی ایس پی امجد کلیار کا بتانا ہے کہ انہوں نے گاڑی الہٰ دین پارک کے قریب روکی تو موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان موبائل اور پرس چھین کر فرارہو گئے۔

پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقو ں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔