راولپنڈی کی عدالت نے جنسی تشدد ثابت ہونے پر ملزم کو دو سال قید اور بیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
ملزم حمید اللہ قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنا کر خاتون کو بلیک میل کرتا تھا، متاثرہ خاتون نے کارروائی کے لئے ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 2021ء میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرکے مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احسن محمود ملک نے جرم ثابت ہونے پر حمید اللہ کو2 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔