اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،5ملزمان گرفتار

Published On 12 August,2023 09:34 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے مختلف کارروائیوں میں تقریباً 400 کلوگرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 5 ملزمان گرفتار کرلیے ۔

اے این ایف حکام کے مطابق یہ کارروائیاں کوئٹہ، ساہیانوالہ، راولپنڈی اور مانسہرہ میں کی گئی ہیں ، کارروائیوں میں 399 کلو700گرام چرس ،550 گرام آئس برآمدکرلی گئی ۔

حکام کے مطابق کارروائی میں 15 گرام ویڈ بھی برآمد کی گئی ہے ۔

حکام کاکہنا ہے کہ ملزمان کےخلاف انسدادمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔