اوکاڑہ: (دنیا نیوز) بھرپورہ چوک بصیرہور میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔
پولیس نے حفاظتی خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والوں ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی نور صمد وٹو شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔