کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق 55 سالہ طارق بجلی بند ہونے کی وجہ سے اپنے گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اس دوران 3 مسلح موٹر سائیکل سوار ملزموں نے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔
طارق کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، مقتول چار بچوں کا باپ اور مزدوری کرتا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔