کراچی: (دنیا نیوز) گلشن اقبال کے کوچنگ سینٹرمیں طالبعلم کوقتل کرنیوالے ملزمان کو 7 ماہ بعد گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن تھانہ گلستان جوہر نے کارروائی کرتے ہوئے طالب علم کے قتل میں مفرور مرکزی ملزم لقمان اور اس کے ساتھی محمد طلحہ کو گرفتار کرلیا۔
انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق گرفتارملزمان نے 6 جنوری کوگلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں مدینہ مسجد کے قریب کوچنگ سینٹرکے اندر فائرنگ کرکے فرسٹ ایئرکے طالب علم19 سالہ احسن ولد اخترکوقتل کیا تھا۔
انویسٹی گیشن حکام کا کہنا ہے کہ کوچنگ سینٹر میں فائرنگ کا واقعہ طلبا کے درمیان جھگڑے کے بعد پیش آیا تھا ،ملزمان نےواردات میں کلاشنکوف کا استعمال کیا تھا، ملزمان واردات کےبعد پنجاب فرارہوگئے تھے۔