گوجرانوالہ: (دنیا نیو) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر تکہ شاپ کے مالک کے گھر سے 5 من مردہ مرغیاں برآمد کر لیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ کے مطابق قلعہ دیدار سنگھ کا مدثر اور شاہ نواز اکمل پولٹری فارم سے مردہ مرغیاں لے کر آتے اور سجی فروشوں کو فروخت کرتے تھے، ملزموں نے خود بھی میونسپل دفتر کے قریب تکہ شاپ بنا رکھی ہے۔
محکمہ فوڈ نے اطلاع پر پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیاں قضے میں لے لیں، ملزم موقع سے فرار ہوگئے، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔