گھریلو ناچاقی، ملزم نے بیوی پر تشدد کے بعد اس کے بال کاٹ دیے

Published On 15 August,2023 01:03 pm

میرپور: (دنیا نیوز) ماتھیلو شہر کی بسم اللہ کالونی میں شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے سر کے بال کاٹ دیے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میں لاہور جانا چاہتی تھی جس پر شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا، میرا تعلق لاہور سے ہے، نظام الدین سے پسند کی شادی کی تھی، اب میں اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔

ملزم نے اپنی اہلیہ کے بال کاٹ کر اس عمل کی ویڈیو بھی بنا لی جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کیا تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلو تنازع پر یہ قدم اٹھایا ہے۔