اے این ایف کی مختلف شہروں میں درجن سے زائد کارروائیاں، 18 ملزمان گرفتار

Published On 15 August,2023 09:30 am

کراچی: (دنیا نیوز) انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں 15 مختلف کارروائیوں میں غیر ملکی باشندے سمیت 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق انسداد منشیات فورس کی جانب سے اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، ڈی آئی خان، حیدرآباد اور کراچی میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں۔

کارروائیوں میں مجموعی طور پر 207 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں جن میں 24 کلو 210 گرام ہیروئن، 3 کلو 675 گرام آئس، 151 کلو چرس، 7 کلو 200 گرام افیون اور 20 کلوگرام نشہ آورگولیاں شامل ہیں۔

اے این ایف نے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی 6 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔