سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار

Published On 15 August,2023 05:14 pm

سکھر: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رنگ روڈ درگاہ پیر مسافر کے نزدیک جعفر آباد جانے والی گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی، ملزم اکرم علی، راشد حسین، محمد یوسف کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ملزموں کے قبضے سے 3 عدد ہینڈ گرنیڈ، ایک ٹائمر، 20 ڈیٹو نیٹر، نٹ بولڈ، بال بیرنگ برآمد ہوئے، 400 گرام دھماکہ خیز کیمیکل مواد، سیفٹی فیوز وائر 15 فٹ، ایک گاڑی بھی تحویل میں لے لی۔

ترجمان سی ڈی ٹی نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم رقم کے عوض دہشت گردوں کی مدد کرتے اور متعدد لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی۔