ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم، بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

Published On 15 August,2023 07:33 pm

خیرپور: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر بچوں سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم سارنگ پر قتل،جائیداد پر قبضہ اور بچوں سے زیادتی کے 8 مقدمات ہیں، ان مقدمات کی نجی طور پر صلح ہوئی اور مقدمات ختم کر دیئے گئے، بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اس میں صلح نہیں ہوسکتی، فرانزک معائنہ بھی نہیں کرایا گیا۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کو کیس دوبارہ چلانے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا بچوں سے زیادتی سے متعلق دو ماہ میں فرانزک کرایا جائے، عدالت نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی اگر پاکستان میں اچھی شہرت رکھنے والی فرانزنک لیب نہیں تو بیرون ملک سے تجزیہ کرایا جائے۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیئے یورپ جیسے خطے میں شراب کی سب کو اجازت ہے لیکن استاد نہیں پی سکتا، یہاں استاد بچوں سے زیادتی کررہا ہے اور پھر بری بھی ہوگیا۔

وکلا نے کیس کودوسرے ضلع میں منتقل کرنے کی اپیل کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس دوبارہ ٹرائل کے ماتحت عدالت کو بھیج دیا۔