کراچی : مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک

Published On 16 August,2023 03:03 pm

کراچی : (دنیانیوز ) نارتھ کراچی میں ڈکیتی کے ارادے سے گھر میں داخل ہونے والے پانچ ڈاکو پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں پانچ مسلح ڈاکو صبح چار سے ساڑھے چار بجے ڈکیتی کے ارادے سے لوہے کی گرل کاٹ کر گھر کے اندر داخل ہوئے، ملزمان نے گھر والوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور لوٹ مار کی۔

پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے کے دوران پانچ ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق مقابلے میں 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، ہلاک ملزمان کا تعلق افغان ڈکیت گروپ سے تھا۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پانچ ڈاکوؤں کوہلاک کرنےپر5 لاکھ روپےانعام کا اعلان بھی کردیا ۔

پولیس چیف نے سرسید تھانہ پولیس پارٹی کی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی پرشاباش دیتے ہوئے پارٹی کوتعریفی اسناد اور 5 لاکھ کیش انعام کا اعلان بھی کیا۔ 

ترجمان کاکہنا ہے کہ کراچی پولیس جرائم پرقابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلانےمیں مصروف ہے۔