اے این ایف کی کارروائیاں ، منشیات برآمد، 6ملزمان گرفتار

Published On 16 August,2023 09:59 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں کےدوران185 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 6ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ، مختلف کارروائیاں سپر ہائی وے جامشورو، کوئٹہ، پشاوراور خیبرمیں کی گئیں۔ 

اے این ایف حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 183کلو600گرام چرس ، 1 کلوگرام آئس اور 500 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان اےاین ایف کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔