بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد عالمگیر گجر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں محمد عالمگیر گجر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں کا وفادار تھا اور رہوں گا، سانحہ 9 مئی اور دیگر پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔
محمد عالمگیر گجر پی پی 253 سے پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار اور بہاولپور کے بڑے سیاسی گھرانے میں ان کا شمار ہوتا ہے، ملک گیر تحریکوں میں سب سے زیادہ سپوٹرز کی شرکت اور ان کے اخراجات عالمگیر گجر کے ذمہ ہوتے تھے۔