معروف مذہبی شخصیت آیت اللہ العظمیٰ علامہ محمد حسین نجفی انتقال کرگئے

Published On 21 August,2023 01:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی معروف مذہبی شخصیت آیت اللہ العظمیٰ علامہ محمد حسین نجفی انتقال کرگئے۔

اہل خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آیت اللہ العظمیٰ علامہ محمد حسین نجفی کا انتقال ضعیف العمر اور بیمار ہونے کے باعث اسلام آباد کے ہسپتال میں ہوا۔

اہل خانہ کے مطابق ان کی میت اسلام آباد سے سرگودھا ان کے آبائی گاؤں چک 40 شمالی لائی جائے گی اور مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے مدرسہ سلطان المدارس سرگودھا میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ علامہ محمد حسین نجفی 1932 میں پاکستان میں پیدا ہوئے اور وہ محمد حسین ڈھکو کے نام سے مشہور تھے، مرحوم متعدد کتابوں کے مصنف بھی تھے جن میں اثبات الامامۃ، تفسیر فیضان الرحمن، مسائل الشریعہ اردو ترجمہ وسائل الشیعہ، شرح اردو اعتقادات شیخ صدوق شامل ہیں۔

مرحوم علامہ محمد حسین نجفی نے مدرسہ سلطان المدارس الاسلامیہ اور جامعہ علمیہ عقیلہ بنی ہاشم کی بنیادیں رکھیں۔