نگران وزیراعظم سے سعودی حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی ملاقات

نگران وزیراعظم سے سعودی حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی ملاقات

وزیراعظم کی جانب سے وفد کا خیرمقدم کیا گیا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، وزیراعظم نے پاکستانی عازمین کے لیے بہترین حج انتظامات پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی وزیر نے وفد کے ارکان کی پرتپاک مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب پاکستانی عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا۔

سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ وفد مذہبی دوروں کے علاوہ پاکستان میں سعودی سیاحت کو فروغ دینے کی بھی کوشش کرے گا۔