کراچی: لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ میں تبدیل

Published On 24 August,2023 05:24 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔

آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں اورنگی ٹاؤن 10 نمبر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کیلئے امدادی سرگرمیاں کا آغاز کر دیا۔

گودام میں لکڑی اور پلاسٹک سمیت دیگر کباڑ کا سامان موجود تھا، انتظامیہ کی بروقت کارروائی کی وجہ سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔