کراچی: مالک کی گاڑی چوری کر کے واردات کا ڈرامہ رچانے والا ڈرائیور گرفتار

Published On 22 August,2023 01:00 am

کراچی: (دنیا نیوز) مالک کی گاڑی چوری کر کے ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ رچانے والا ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے میٹھادر میں گاڑی چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے، شہری نے ڈینسو ہال الیکٹرک مارکیٹ پہنچ کر ڈرائیور کو گاڑی پارک کرنے کیلئے دی، ڈرائیور نے گاڑی کسی اور پارکنگ میں کھڑی کر کے پولیس مددگار ہیلپ لائن کو فون کر دیا اور گاڑی چھیننے کی اطلاع دے دی جس پر پولیس موقع پر پہنچی۔

پولیس حکام نے ڈرائیور سے تفتیش کی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کیں تو معاملہ الٹا ہی نکلا، ڈرائیور نے اپنے ہی مالک کی گاڑی خود چوری کر کے واقعے کو گاڑی چھیننے کا رنگ دے دیا، پولیس نے ملزم ڈرائیور شکیل کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔