شکارپور: مسلح افراد کی ہوٹل پر فائرنگ ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

Published On 20 August,2023 09:40 am

شکارپور: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین میں مسلح افراد نے ہوٹل پر بیٹھے افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دوافراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت داد محمد کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے اہلکارکی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ایک شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوتے دم توڑگیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ مہر اور معرفانی قبیلے کے دو گرپوں میں جاری دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے ناکابندی کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔